مرد کے لیے مسکارا لگانے کا حکم

مرد کے لیے مسکارا لگانے کا حکم

سوال: مرد کا خبصورتی کے لیے آئی برو پہ مسکارا لگانا کیسا ہے؟

User id: Haseeb Chaudhari

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ مرد کے لیے مسکارا لگانا مکروہ ہے، کیونکہ یہ زینت کی نیت سے لگایا جاتا ہے۔ اس کی نظیر یہ ہے کہ فقہائے کرام نے مردوں کے لیے سیاہ سرمہ اور کاجل زینت کی نیت سے لگانے کو مکروہ قرار دیا ہے، اس ممانعت کی بنیاد عورتوں کے ساتھ مشابہت نہیں، بلکہ زینت کا وہ پہلو ہے جو مردوں کے لیے مناسب نہیں۔ اسی طرح مسکارا لگانے میں بھی عورتوں کے ساتھ اس قدر مشابہت نہیں پائی جاتی کہ اسے ناجائز قرار دیا جائے۔

الفتاوی الھندیۃ میں ہے: “ويكره الكحل الاسود بالاتفاق اذا قصد بہ الزينة واختلفوا فيما اذا لم يقصد به الزينۃ عامتھم على انہ لا يكره” ترجمہ: اور(مردوں کے لیے)سیاہ سرمہ بالاتفاق مکروہ ہے، جب کہ اس سے زینت مقصود ہو اور جب اس سے زینت مقصود نہ ہو تو اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے، ان میں سے اکثر اس پر ہیں کہ یہ مکروہ نہیں ہے۔ (الفتاوی الھندیہ، کتاب الکراھیۃ، الباب العشرون فی الزینۃ، واتخاذ الخادم للخدمۃ، جلد5، صفحہ359، مطبوعہ دار الفکر)

بہار شریعت میں ہے: “سیاہ سرمہ یا کاجل بقصد زینت مرد کو لگانا مکروہ ہے اور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں۔” (بہار شریعت، زینت کا بیان، جلد3 الف، حصہ16، صفحہ597، مسئلہ5، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی

11جمادی الاولی 1448ھ 22 اکتوبر 2026ء

اپنا تبصرہ بھیجیں