بیت المعمور
فتویٰ990:
بیت المعمور کون سے آسمان پر ہے؟
سائل : ام ابیھا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
بیت المعمور ساتویں آسمان میں کعبہ کے بالکل اوپر عرش کے سامنے ہے۔ تفسیر صراط الجنان میں ہے: ” بیت المعمور ساتویں آسمان میں عرش کے سامنے کعبہ شریف کے بالکل اوپر ہے۔ آسمانوں میں اس کی حرمت ایسے ہی ہے جیسے زمین پر کعبہ معظمہ کی حرمت ہے۔ یہ آسمان والوں کا قبلہ ہے اور ہر روز ستر ہزار فرشتے اس میں طواف اور نماز کے لئے حاضر ہوتے ہیں ، پھر کبھی انہیں واپس یہاں آنے کا موقع نہیں ملتا بلکہ ہر روز نئے ستر ہزار فرشتے حاضر ہوتے ہیں ۔“
(صراط الجنان، جلد 9، صفحہ 514)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
07 شوال المکرم 1445ھ/16 اپریل 2024ء