قبر کی لمبائی چوڑائی گہرائی

قبر کی لمبائی چوڑائی گہرائی

فتویٰ945:

قبر کی لمبائی چوڑائی گہرائی کتنی ہونی چاہیے؟

سائل : امیربخش بھنو

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

قبر کی لمبائی میت کے قد برابر ہو ، چوڑائی آدھے قد کے برابر اور گہرائی کم از کم نصف قد کے برابر ہو اور بہتر یہ ہے کہ گہرائی بھی پورے قد کے برابر ہو۔ بہار شریعت میں ہے: ” قبر کی لمبائی میت کے قد برابر ہو اور چوڑائی آدھے قد کی اور گہرائی کم سے کم نصف قد کی اور بہتر یہ کہ گہرائی بھی قد برابر ہو اور متوسط درجہ یہ کہ سینہ تک ہو ۔ “

(بہار شریعت، جلد 1، حصہ 4، صفحہ 843)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

25 ربیع الاول 1445 ھ/ 12 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں