یمین فور کی تعریف

یمین فور کی تعریف

فتویٰ933:

یمین فور کی تعریف اور اس کا حکم ارشاد فرمادیں؟

سائل : حافظ اکرام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

یمین (قسم) فور یمین منقعدہ کی ایک قسم ہے اور اس کی تعریف یہ ہے کہ کسی خاص وجہ سے یا کسی بات کے جواب میں قسم کھائی جس سے اس کام کا فورا کرنا یا نہ کرنا سمجھا جاتا ہے۔ ایسی قسم میں اگر فورا وہ بات ہو گئی تو قسم ٹوٹ گئی اور اگر کچھ دیر بعد ہو تو اس کا کچھ اثر نہیں ہو گا۔ مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”اگر کسی خاص وجہ سے یا کسی بات کے جواب میں قسم کھائی جس سے اوس کام کا فورا کر نا یانہ کرنا سمجھا جاتا ہے اوس کو یمین فور کہتے ہیں۔ ایسی قسم میں اگر فور وہ بات ہو گئی تو قسم ٹوٹ گئی اور اگر کچھ دیر کے بعد ہو تو اس کا کچھ اثر نہیں مثلاً عورت گھر سے باہر جانے کا تہیہ کر رہی ہے اوس نے کہا اگر تو گھر سے باہر نکلی تو تجھے طلاق ہے اوس وقت عورت ٹھہر گئی پھر دوسرے وقت گئی تو طلاق نہیں ہوئی۔ “

(بہار شریعت جلد 2 ، حصہ 9، صفحہ 299)

والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

04 محرم الحرام 1446ھ/ 11 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں