والدہ چار بیٹوں اور ایک بیٹی میں وراثت
فتویٰ924:
میرے والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے ہم 4 بھائی 1 بہن اور والدہ ہیں وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟ والد کے والدین فوت ہو چکے ہیں اور ان کی نہ کوئی وصیت ہے۔ قرض ادا کر چکے ہیں۔
سائل : محمد یاسر عباسی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر بیان کردہ معلومات درست ہیں تو کل مال کے 72 حصے ہوں گے جس میں سے بیوہ کو 9، ہر بیٹے کو 14 اور بیٹی کو 7 حصے ملیں گے۔
مسئله از
8×9 = 72
میت
بیوی
4 بیٹے
1 بیٹی
ثمن
عصبہ
1
7
9
لكل : 14
7
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
24 ذو القعد ہ1444ھ/14جون 2023ء