نام والے مصلے پر نماز

نام والے مصلے پر نماز

فتویٰ919:

آج کل نام والے مصلے آرہے ہیں اس پر نماز پڑھنا کیسا؟

سائل : افضل صدیقی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ایسے مصلے جن پر آج کل لوگوں کا نام لکھوایا جاتا ہے اس پر نماز مکروہ ہے البتہ کمپنی کا اسٹیکر لگا ہو تو حرج نہیں مگر بچنا پھر بھی بہتر ہے، ممکن ہو تو کمپنی کا اسٹیکر ہٹا دیا جائے ۔ شامی میں ہے: ” مصلی کتب علیه فی النسج الملك لله يكره استعماله “ یعنی: ایسا مصلی جس کی بنائی میں الملک اللہ لکھا گیا ہو اس کا استعمال مکروہ ہے۔

(شامی، جلد 9، صفحه 600)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

07 محرم الحرام 1446ھ/ 14 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں