محرم میں غم کا اظہار کرنا
فتویٰ914:
محرم میں قصد اغم کا اظہار کرنا کیسا؟
سائل : نعیم رضا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
کون سا سنی ہو گا جس کو واقعہ کربلا کا غم نہیں لیکن اس کے لئے جزع فزع اور ماتم کرنے کی اجازت نہیں بلکہ شریعت نے صبر کا حکم ارشاد فرمایا ہے اور ویسے بھی کسی کے انتقال پر تین دن سے زیادہ سوگ کرنا جائز نہیں سوائے بیوی کے لئے کہ وہ اپنے شوہر کی وفات پر 4 ماہ 10 دن سوگ کرے گی۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ”کون ساسنی ہو گا جسے واقعہ ہائلہ کربلا کا غم نہیں یا اس کی یاد سے اس کا دل محزون اور آنکھ پر نم نہیں ، ہاں مصائب میں ہم کو صبر کا حکم فرمایا ہے ، جزع فزع کو شریعت منع فرماتی ہے، اور جسے واقعی دل میں غم نہ ہو اسے جھوٹا اظہار غم ریاء ہے اور قصداً غم آوری و غم پروری خلاف رضا ہے جسے اس کا غم نہ ہو اسے بیغم نہ رہنا چاہئے بلکہ اس ہم نہ ہونے کا غم چاہئے کہ اس کی محبت ناقص ہے اور جس کی محبت ناقص اس کا ایمان ناقص ۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 24، صفحہ 488)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
02 محرم الحرام 1446ھ/ 09 جولائی 2024ء