کھانا کھا کر بل کے لئے اپنے اے ٹی یم دینا

کھانا کھا کر بل کے لئے اپنے اے ٹی یم دینا

فتویٰ911:

چند دوستوں نے کھانا کھا یا جب بل ادا کرنے کا وقت آیا تو سب نے اپنے اپنے اے ٹی ایم ویٹر کو دیے تا کہ اس میں سے ایک اٹھا لے اور اس نے بغیر دیکھے ایک اٹھا لیا تو کیا یہ جوا ہے؟

سائل : طلحه خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

سوال میں ذکر کی گئی صورت جوئے کی نہیں کہ یہاں اپنے مال کو خطرے میں نہیں ڈالا جارہا بلکہ تحفے کے طور پر اپنے مال کو پیش کرنا پایا جارہا ہے لہذا اس میں کوئی حرج نہیں۔ بہار شریعت میں ہے : ” کسی سے یہ کہا کہ جو کچھ میرے مال میں سے کھالو۔۔۔ تمہارے لئے حلال ہے اس کو کھانا حلال ہے۔ “

(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 14، صفحہ 101،100)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

26 ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/ 03 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں