مل کر سورہ ملک کی تلاوت سننا

مل کر سورہ ملک کی تلاوت سننا

فتویٰ899:

ایک شخص کہتا ہے کہ اس طرح مل کر سورہ ملک سنے کا طریقہ درست نہیں کیونکہ حدیث میں سورہ ملک پڑھنے کی فضیلت ہے اسی طرح جب بلند آواز سے پڑھا جائے تو اگر اس نے پہلے شروع کیا اور لوگ آکر بیٹھے اور نہیں سنتے تو وہ گناہ گار ہوں گے اور اگر لوگ بیٹھے تھے اور اس نے شروع کیا تو یہ گناہ گار ؟

سائل : اعجاز خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اس میں کوئی شک نہیں کہ سورہ ملک کے بارے میں جو مخصوص فضیلت ہے وہ پڑھنے والے کے لئے ہے سننے والے کے لئے نہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مل کر سننا کوئی غلط طریقہ ہو گیا بلکہ لوگوں کا مل کر تلاوت سننا یہ الگ سے ثواب کا کام ہے لہذا ان کو اس سے نہ روکا جائے کہ اسی بہانے لوگ تلاوت سن لیں گے ، البتہ یہاں پڑھنے والے کو ضرور کہا جائے گا کہ وہ مائیک میں نہ پڑھے، کسی نما ز پڑھنے والے کے چہرے کے سامنے بیٹھ کر پڑھنا شروع نہ کرے نہ ہی اتنی بلند آواز میں پڑھے کہ دیگر نمازی پریشان ہوں۔ جہاں تک رہی تلاوت سننے کی بات تو اس کے مختلف احکام ہیں۔ جو تلاوت سننے کی غرض سے حاضر ہوا ہو اس پر سننا فرض ہے ، اور اگر سننے کے لئے حاضر نہ ہوئے ہوں تو ایک کا سننا کافی ہے۔ سوال میں جو صورت بیان کی گئی وہ بازاروں اور جہاں لوگ کام میں مشغول ہوں وہاں کے لئے ہے اور سورہ ملک سننے کے لئے آنے والوں میں یہ صورت نہیں پائی جاتی۔ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ” جس نے ہر رات تبارک الذی بیدہ الملک پڑھی اللہ تعالی اس کی وجہ سے اسے عذاب قبر سے نجات دے گا۔“

( الترغیب والترہیب، حدیث 2453)

بہار شریعت میں ہے: ” جب بلند آواز سے قرآن پڑھا جائے تو تمام حاضرین پر سُننا فرض ہے، جب کہ وہ مجمع بغرض سُننے کے حاضر ہو ورنہ ایک کا سننا کافی ہے، اگر چہ اور اپنے کام میں ہوں۔“

(بہار شریعت جلد 1 ، حصہ 3، صفحہ 552)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

09 ذو القعدة الحرام 1445 ھ/18مئی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں