ہیکنگ کرنا کیسا

ہیکنگ کرنا کیسا

فتویٰ878:

ہیکنگ کرنا کیسا؟ اگر کسی کے اکاؤنٹ وغیرہ پر غیر اخلاقی مواد آجائے تو اس کی لاگ ان انفار میشن تبدیل کر سکتے ہیں ؟

سائل : امیر حمز ہ چیمه

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

فی نفسہ تو ہیکنگ کرنا جائز نہیں کہ یہ ایک طرح کی چوری اور کسی کی ذاتی انفارمیشن پر بے جا تصرف ہے ، ہاں اگر اس کا کوئی صحیح مقصد ہو مثلا کسی نے آئی ڈی ہیک کرلی ہو تو گویا یہ اپنی چیز کو واپس لینا ہے اس میں شرعا حرج نہیں یا کسی کی آئی ڈی پر غیر اخلاقی مواد آجائے اور وہ رابطے میں نہ آرہا ہو تو تو بھی جائز ہے کہ یہ اس کی معاونت کرنا ہے، لیکن اس دوسری صورت میں اس کو اعتماد میں لے لینا بہتر ہے۔ شامی میں ہے: ” لا يجوز لاحد من المسلمين اخذ المال احد بغیر سبب شرعی “ یعنی: کسی کے لئے جائز نہیں کہ کسی مسلمان کا مال بغیر سبب شرعی لے۔

(شامی، جلد 6، صفحہ 98)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

05 شعبان المعظم 1445ھ / 16 فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں