قرض معاف کرنے کے بعد رقم واپس لینا

قرض معاف کرنے کے بعد رقم واپس لینا

فتویٰ871:

میرے دوست نے مجھ سے قرض لیا مگر رقم واپس نہ کر سکا تو میں نے اسے قرض معاف کر دیا اب میر ادوست کہتا ہے کہ میں رقم واپس دینے کو تیار ہوں یا مجھ سے اس رقم کے بدلے قرآن پڑھ لو تو کیا ایسا کرنا درست ہے ؟

سائل : محمد انیس راؤ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

قرض ایک بار معاف کر دیا جائے تو دوبارہ اس کو واپس نہیں لے سکتا نہ ہی اس رقم کے بدلے قرآن پڑھا جا سکتا ہے کیونکہ یہ اسی قرض کا بدل ہے جو معاف کیا جا چکا ہے، البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ قرآن پڑھانے کا اجارہ کر لیا جائے اور بعد میں وہ اجرت معاف کر دے۔ شرح مجلہ میں ہے: ”لو كان لشخص على آخر دین فاسقطه عن المدين ثم بداله رای فندم على اسقاطه الدين عن ذلك الرجل فلانه اسقط الدين وهو من الحقوق التي يحق له ان يسقطها فلا يجوز له ان يرجع الى المدين ويطالبه بالدین لان ذمته برات من الدين باسقاط الدائن حقه فيه “یعنی: اگر کسی شخص کا دوسرے پر قرض ہو تو وہ قرض دار کو قرض معاف کر دے پھر اس کی رائے اس پر واضح ہو تو وہ اس کو قرض معاف کر دینے پر افسوس کرے تو یہ قرض معاف کر دینا ان حقوق میں سے ہے کہ قرض دار کو اپنا یہ حق ساقط کر دینے کا اختیار ہے مگر اس کو قرض دار سے رجوع کرنے اور اپنے قرض کا مطالبہ کرنے کا حق نہیں اس لئے کہ قرض دار اس ذمہ داری سے بری ہو گیا قرض خواہ کے اپنے اس حق کو معاف کر دینے کی وجہ سے۔

(شرح مجلة الاحکام، جلد 1، صفحہ 54)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

23 رجب المرجب 1445ھ/ 04 فروری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں