ہاتھی کی ہڈیوں سے بنی چیزیں
فتویٰ859:
ہاتھی کی ہڈیوں اور دانت سے بنی چیزیں استعمال کرنا کیسا؟
سائل : ابورمضان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ہاتھی کی ہڈی اور دانت سے بنی ہوئی چیزیں استعمال کرنا جائز ہے کیونکہ ہڈی ہر جانور کی پاک ہے جبکہ اس میں مردار کی رطوبت نہ ہو۔ فتاوی رضویہ میں ہے : ” ہڈی ہر جانور کی پاک ہے حلال ہو یا حرام، مذبوح ہو یا مردار جبکہ اس پر بدن میتہ کی کوئی رطوبت نہ ہو سوا سوئر کے کہ اس کی ہر چیز ناپاک ہے مسواک میں ہاتھی دانت کی ہڈی ہو تو کچھ حرج نہیں ، ہاں اس کا ترک بہتر ہے۔“
(فتاوی رضویہ ، جلد 4، صفحہ 92)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
08 رجب المرجب 1445 ھ/20 جنوری 2024ء