سود کی رقم مسجد میں لگانا
فتویٰ841:
کیا سود کی رقم مسجد میں لگا سکتے ہیں ؟
سائل : علی محمد لوہانہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سودی رقم سے متعلق شرعی حکم یہ ہے کہ اسے بغیر ثواب کی نیت کے شرعی فقیر کو صدقہ کر دیا جائے یا جس کی ہے اسے دے دی جائے، کسی بھی نیک کام میں اس رقم کو خرچ کرنے کی اجازت نہیں۔ امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ لکھتے ہیں: ”کسی بھی نیک کام میں سود اور مال حرام نہیں لگایا جا سکتا۔ بلکہ سودی مال کے متعلق حکم یہ ہے کہ جس سے لیا اسے واپس کریں یا اس مال کو صدقہ کریں۔۔ الخ “
(چندے کے بارے میں سوال جواب ، صفحہ 45)
اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” اسے یعنی مال حرام کو خیرات کر کے جیسا پاک مال پر ثواب ملتا ہے اس کی امید رکھے تو سخت حرام ہے بلکہ فقہاء نے کفر لکھا ہے۔ ہاں وہ جو شرع نے حکم دیا کہ حقدار نہ ملے تو فقیر پر تصدق کر دے اس حکم کو مانا تو اس پر ثواب کی امید کر سکتا ہے۔“
(فتاوی رضویہ ، جلد 23، صفحه 580)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
19 جمادی الاخر 1445ھ/ 02 جنوری 2024 ء