چیک باؤنس ہونے پر جرمانہ

چیک باؤنس ہونے پر جرمانہ

فتویٰ837:

چیک باؤنس ہونے پر جرمانہ لینا کیسا؟

سائل : منصور خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

چیک باؤنس ہونے پر مالی جرمانہ لینا شرعا نا جائز ہے کیونکہ مالی جرمانہ منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل جائز نہیں۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” مالی جرمانہ منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل کرنا حرام ہے۔“

(فتاوی رضویہ ، جلد 5، صفحه 118)

والله اعلم عزو جل و رسوله أعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

08 جمادی الاخر 1445 ھ/ 22 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں