عمرہ کرنے والے کا اپنے آپ کو حاجی کہنا
فتویٰ802:
کیا عمرہ کرنے والا اپنے آپ کو حاجی کہہ سکتا ہے ؟
سائل : علامہ رفاقت علی قادری
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ہمارے عرف میں حاجی حج کرنے والے کو ہی کہا جاتا ہے لہذا عمرہ کرنے والا اپنے آپ کو حاجی نہ کہے کہ اس سے لوگوں کو شبہ ہو گا اور اگر کوئی اس نیت سے کہے کہ لوگ اسے حاجی سمجھیں تو ایسا کرنا جائز نہیں۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ” لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِۚ-وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(188) “ ترجمہ : ہر گز گمان نہ کرو ان لوگوں کو جو اپنے اعمال پر خوش ہوتے ہیں اور پسند کرتے ہیں کہ ان کی ایسے کاموں پر تعریف کی جائے جو انہوں نے کئے ہی نہیں، انہیں ہر گز عذاب سے دور نہ سمجھو اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔
(آل عمران : 188)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
30 ربیع الاخر 1445ھ/ 15 نومبر 2023 ء