دولہا دلہن کا اسٹیج پر ساتھ بیٹھنا

دولہا دلہن کا اسٹیج پر ساتھ بیٹھنا

فتویٰ796:

دولہا اور دلہن کا اسٹیج پر ساتھ بیٹھنا کیسا؟

سائل : رضاخان

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

دولہا اور دلہن کا نکاح کے بعد اسٹیج پر ساتھ بیٹھنا فی نفسہ جائز ہے اگر چہ رخصتی نہ ہوئی ہو لیکن ہمارے ہاں عموما لڑکے کو لڑکی والے حصے میں بٹھایا جاتا ہے اور وہاں خواتین کی اکثریت بے پردہ ہوتی ہے اور وہاں بیٹھ کر بد نگاہی سے بچنا انتہائی مشکل ہے، اس کے علاوہ اسٹیج کے قریب بھی عورتیں کھڑی ہوتی ہیں اور معاذ اللہ حرام کاموں کا ارتکاب کیا جاتا ہے مثلا نا محرم کا ہاتھ پکڑنا، بے پردہ عورتوں کے ساتھ تصویر کھینچوانا وغیرہ ، لہذا دولہے کو عورتوں کے پورشن میں جا کر اسٹیج پر بیٹھنا ان خرافات کے ہوتے ہوئے جائز نہیں۔ اللہ پاک قرآن میں فرماتا ہے : ” قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْؕ-ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ (30) “ ترجمہ : مسلمان مردوں کو حکم دو کہ اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ، یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے، بیشک اللہ ان کے کاموں سے خبر دار ہے۔

(النور : 30)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

28 ربيع الاخر 1445ھ/ 13 نومبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں