منگنی اور مائیوں کی رسم

منگنی اور مائیوں کی رسم

فتویٰ791:

منگنی اور مایوں کی رسم کرنا کیسا؟

سائل : شیخ محمد مزمل

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

فی نفسہ منگنی اور مائیوں کی رسم میں حرج نہیں لیکن ہمارے ہاں کئی کاموں میں خلاف شرع امور داخل کر دیے جاتے ہیں لہذا منگنی اور مائیوں میں اگر بے پردگی، میوزک، ناچ گانا، مردوں عورتوں کا اختلاط وغیرہ گناہ ہوتے ہوں تو اب یہ رسمیں ان کاموں کے ساتھ کرنا ناجائز و گناہ ہو گا۔ مفتی انس صاحب لکھتے ہیں : ” آج کل منگنی کی رسم یوں ادا کی جاتی ہے کہ باقاعدہ اس کی تقریب ہوتی ہے لڑکا لڑکی کو انگوٹھی پہناتا ہے۔ مردوں عورتوں کا اختلاط ہوتا ہے۔ گانا با جا اور ناچ گانا ہوتا ہے۔ اس کے بعد لڑکا لڑکی فون پر باتیں اور ملاقاتیں کرتے ہیں وغیرہ یہ سب غیر شرعی حرکات ہیں۔

(رسم و رواج کی شرعی حیثیت، صفحہ 225،226)

اسی میں ہے: ” اگر اس رسم (مائیوں) میں بے پردگی ناچ گانا نہ ہو تو حرج نہیں۔“

(رسم و رواج کی شرعی حیثیت ، صفحہ 233)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فراز عطاری مدنی

16 ربيع الاخر 1445 ھ/ 01 نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں