نقش نعل پاک میں مقدس تحریر لکھنا

نقش نعل پاک میں مقدس تحریر لکھنا

فتویٰ777:

نقش نعل پاک میں مقدس تحریر لکھنا کیسا؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ بے ادبی ہے۔

سائل :شہزاد

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

نقش نعل پاک میں مقدس تحریریں لکھنا بالکل جائز ہے اور اس میں بے ادبی کا کوئی پہلو نہیں۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ایک تو یہ کسی عام نعل کا نقش نہیں بلکہ حضور ﷺ کے نعل پاک کا نقش ہے اورحضور ﷺ کا نعل پاک تو وہ ہے جس کے نیچے کسی نا پسندیدہ چیز کا آنا بھی اللہ پاک کو پسند نہیں، دوسرا یہ نا کہ یہ اصل نعل نہیں بلکہ اس کا نقش و عکس ہے اور اصل اور عکس کے احکام میں فرق ہوتا ہے، جس طرح کعبے کی تصویر کے سامنے گھو منا طواف نہیں، قرآن پاک کی تصویر کو بے وضو چھونا جائز ہے اسی طرح نقش نعل میں مقدس تحریر لکھنا بھی جائز ہے۔ یہ جو اب بلاوجہ کے اعتراض کو دور کرنے اور جوز کو ثابت کرنے کے لئے تھا تر غیب کے لئے نہیں یعنی بہتر یہی ہے کہ لکھنے سے بچا جائے۔ امام اہلسنت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ” اور بسم اللہ شریف اس پر لکھنے میں کچھ حرج نہیں، اگر یہ خیال کیجئے کہ نعل مقدس قطعا تاج فرق اہل ایمان ہے مگر اللہ عزوجل کا نام و کلام ہر شے سے اجل واعظم وارفع و اعلی ہے۔ یو ہیں تمثال میں بھی احتر از چاہئے تو یہ قیاس مع الفارق ہے۔ اگر حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے عرض کی جاتی کہ نام الہی یا بسم اللہ شریف حضور کی نعل مقدس پر لکھی جائے تو پسند نہ فرماتے مگر اس قدر ضروری ہے کہ نعل بحالت استعمال و تمثال محفوظ عن الابتذال میں تفاوت بد یہی ہے اور اعمال کا مدار نیت پر ہے امیر المومنین عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے جانور ان صدقہ کی رانوں پر جیس فی سبیل اللہ واغ فرمایا تھا حالانکہ ان کی رانیں بہت محل بے احتیاطی ہیں۔“

(فتاوی رضویہ ، جلد21، صفحه413)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات تر از عطاری مدنی

20 ربیع الاول 1445ھ/ 07 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں