حرام جانوروں کی چربی سے نکلا ہوا تیل

حرام جانوروں کی چربی سے نکلا ہوا تیل

فتویٰ763:

حرام جانوروں اور حشرات الارض سے نکلنے والا تیل کا بیرونی استعمال جائز ہے ؟

سائل : رضا رضوی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

خنزیر کے علاوہ حرام جانوروں کو اگر شرعی طریقہ سے ذبح کیا جائے تو اس کا گوشت وغیرہ پاک ہو جاتا ہے البتہ اس کا کھانا حلال نہیں ہوتا، لہذا اس کی چربی سے جو تیل نکالا جائے اس کا بیرونی استعمال جائز ہے۔ اور حشرات الارض میں بہتا خون نہیں ہوتا لہذا ان سے حاصل ہونے والے تیل کا بھی بیرونی استعمال جائز ہے البتہ کھانا حلال نہیں۔ بہار شریعت میں ہے : ” جن جانوروں کا گوشت نہیں کھایا جا تاذبح شرعی سے ان کا گوشت اور چربی اور چمڑا پاک ہو جاتا ہے مگر خنزیر کہ اس کا ہر جز نجس ہے اور آدمی اگر چہ طاہر ہے اس کا استعمال ناجائز ہے۔ ان جانوروں کی چربی وغیرہ کو اگر کھانے کے سوا خارجی طور پر استعمال کرنا چاہیں تو ذبح کر لیں کہ اس صورت میں اس کے استعمال سے بدن یا کپڑا نجس نہیں ہو گا اور نجاست کے استعمال کی قباحت سے بھی بچنا ہو گا۔“

(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 15، صفحہ 327)

فتاوی رضویہ میں ہے: ”اگر جانور میں دم سائل نہ تھا جیسے مینڈک ، بچھو ، مکھی، بھڑ وغیرہ تو پاک ہے۔۔ الخ“

(فتاوی رضویہ ، جلد 3، صفحه 288)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

01 ربیع الاول 1445 ھ/18 ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں