پینشن کی رقم پر نفع
فتویٰ755:
ایک بندہ ریٹائرڈ (retired) ہوا اس کو یہ پینشن ملی اب اس کی پینشن کو اس کی رضامندی سے کسی ترقیاتی کام پر لگایا جائے گا پھر اس کو نفع کے ساتھ لوٹایا جائے گا کیا ایسا کر نادرست ہے ؟
سائل : عبد الحق
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
پینشن کی رقم جن کو ترقیاتی کاموں کے لئے دی جارہی ہے وہ قرض ہے اور اس سے حاصل ہونے والا نفع قرض پر مشروط نفع ہے جو کہ محکم حدیث سود ہے ۔ حدیث پاک میں ہے : ” کل قرض جر منفعة فهو ربا “ ترجمہ : ہر وہ قرض جو نفع لائے سود ہے۔
( نصب الرایه ، جلد 4 ، صفحہ 40)
اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” ( قرض پر نفع) قطعی سود اور یقینی حرام و گناہ کبیرہ و خبیث و مردار ہے۔“
(فتاوی رضویہ، جلد 17، صفحه 269)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
14 صفر المظفر 1445 ھ/ 01 ستمبر 2023 ء