چور یا ڈاکو کو قتل کرنا

چور یا ڈاکو کو قتل کرنا

فتویٰ749:

کیا چور یا ڈا کو کو قتل کر سکتے ہیں ؟

سائل : عبدالرحمن

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

قتل ناحق حرام، گناہ کبیرہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے اور جب تک حاجت شدیدہ نہ ہو اس وقت تک قتل کی اجازت نہیں ، لہذا اگر چور یا ڈا کو کا شور اور چیخ و پکار کی وجہ سے سامان چھوڑ کر بھاگنا ممکن ہو تو اس کو قتل کرنا نا جائز ہے اگر کسی نے قتل کیا تو گناہ گار ہو گا اور قصاص بھی لازم ہو گا جبکہ اس کی شرائط پائی جائیں، اور اگر چیخ و پکار سے اس کو بھگانا ممکن نہ ہو یا اپنی جان جانے کا صحیح خطرہ ہو تو چور یاڈا کو کو قتل کرنا جائز ہے۔ قتل کا حکم عین واردات کے وقت کا ہے اگر بعد میں وہ کہیں مل گیا تو اس کو قتل کرناجائز نہیں۔ ھدایہ میں ہے: ” ومن دخل عليه غيره ليلا و اخرج السرقة فاتبعه وقتله فلا شئ عليه۔۔ وتاويل المسالة اذا كان لا يتمكن من الاسترداد الا بالقتل “ ترجمہ: اور جس کے گھر میں کوئی چور رات میں داخل ہوا اور مال چرا کر جانے لگا تو صاحب خانہ نے اس کا پیچھا کیا اور اس کو قتل کر دیا تو قاتل پر کچھ لازم نہیں۔۔۔ اس مسئلہ کی تاویل یہ ہے کہ کہ جب کہ قتل کے علاوہ کسی اور ذریعے سے روکا نہ جا سکتا ہو۔

( هدایه ، کتاب الجنایات، جلد 4، صفحہ 563)

بنایہ میں ہے: ” فحينئذ يباح له القتل، وأما إذا علم أنه لو صاح به يترك ما أخذه ويذهب فلم يفعل هكذا، ولكن إن قتله كان عليه القصاص لأنه قتله بغير حق“ ترجمہ: تو اس وقت اسے قتل کرنا مباح ہو گا اور بہر حال اگر معلوم ہو کہ وہ چیچنے گا تو چور سامان چھوڑ کر بھاگ جائے گا تو پھر اس کو قتل نہیں کر سکتا اور اگر قتل کر دیا تو قاتل پر قصاص ہو گا اس لئے کہ اس نے قتل ناحق کیا ہے۔

(108/13)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

05 صفر المظفر 1445 ھ/ 23 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں