ڈاکٹر کا لیبارٹری والوں سے کمیشن لینا

ڈاکٹر کا لیبارٹری والوں سے کمیشن لینا

فتویٰ732:

میں لیبارٹری میں کام کرتا ہوں ڈاکٹر ز اپنے مریضوں کو ہمارے ہاں بھیجتے ہیں اور ہم سے کمیشن لیتے ہیں ان کا کمیشن مانگنا کیسا؟

سائل : صالح احمد

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ڈاکٹر کالیب والوں سے کمیشن لینا جائز نہیں کہ کمیشن قابل معاوضہ کام پر لیا جاتا ہے جبکہ ڈاکٹر بیٹھے بٹھائے صرف مریضوں کو لیب بھیجتا ہے جو کہ قابل معاوضہ نہیں لہذاوہ کمیشن کا مستحق بھی نہیں ہو گا۔ رد المحتار میں ہے : ” الدلالة والاشارة ليست بعمل يستحق به الاجر، وان قال على سبيل الخصوص بان قال الرجل بعينه ان دللتني على كذا فلك كذا ، ان مشی له فدله فله اجر المثل للمشي لاجله ، لان ذلك عمل يستحق بعقد الإجارة الا انه غير مقدر بقدر فيجب اجر المثل وان دله بغير مشى فهوو الاول سواء“ ترجمہ: صرف بتانا اور اشارہ کرنا ایسا عمل نہیں ہے جس سے وہ اجرت کا مستحق ہو، اگر کسی نے خاص طور پر کسی شخص کو کہا کہ اگر تو فلاں چیز پر میری رہنمائی کرے تو اتنی اجرت دوں گا، اگر وہ شخص چل کر رہنمائی کرے تو وہ اجرت مثل کا مستحق ہو گا اس کے لئے چلنے کی وجہ سے کیونکہ چلنا ایسا ہے جس پر عقد اجارہ میں اجرت کا مستحق ہوتا ہے مگر اجرت طے کرنے سے طے نہیں ہو گی تو اجرت مثل واجب ہو گی اور اگر وہ بغیر چلے رہنمائی کرنے تو وہ اور پہلا برابر ہیں (یعنی اجرت کا مستحق نہیں)۔

( رد المحتار، جلد 9 ،كتاب الاجارة، مسائل شتى من الاجارة، صفحه 159 ، دار المعرفه بیروت)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

23 محرم الحرام 1445 ھ/ 11 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں