جدید میٹل کی انگوٹھی
فتویٰ726:
آج کل ایک جدید میٹل کی انگوٹھی نکلی ہے جس میں ذکر ، الآرم ، نماز کے اوقات کی سہولت وغیرہ ہے اس کا پہننا کیسا؟
سائل : عبد الغنی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
انگوٹھی میں اگر چہ یہ جدید فیچرز موجود ہوں لیکن چونکہ یہ ایک زیور ہے اور مرد کو چاندی کی ایک انگوٹھی جس کا وزن ساڑھے چار ماشے سے کم ہو اور اس میں صرف ایک نگ ہو پہننا جائز ہے، اس کے علاوہ کوئی زیور پہننا جائز نہیں لہذا سوال میں معلوم کی گئی انگوٹھی پہننا بھی ناجائز ہے۔ رد المحتار میں ہے: ” ان التختم بالذهب والحديد والصفر حرام “ ترجمہ : سونے ، لوہے اور پیتل کی انگوٹھی پہننا (مرد کے لیے ) حرام ہے۔
(شامی، جلد 9 ،صفحه 594)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
14 محرم الحرام 1445 ھ/ 02 اگست 2023 ء