عمیس نام رکھنا
فتویٰ721:
کیا عمیس نام رکھ سکتے ہیں اس کا معنی بھی بتادیں ؟
سائل : عنایت سبحانی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
عمیس عمس سے بنا ہے جس کا معنی تاریک ہونا، مشکل کام وغیرہ ہے۔ لہذا یہ نام نہ رکھا جائے بلکہ کوئی اور نسبت والا نام رکھا جائے۔ لغت کی مشہور کتاب المنجد میں ہے: ” العمیس : مشکل کام، سخت لڑائی۔“
(المنجد، صفحہ 586)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
05 محرم الحرام 1445 ھ /24 جولائی 2023 ء