بیوی کو چھوڑ کر قافلے میں جانا
فتویٰ712:
شوہر اپنی بیوی بچوں کو چھوڑ کر 30 دن کے قافلے میں جاسکتا ہے؟
سائل : محمد کاشف داہا
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
صحیح العقیدہ مثلا دعوت اسلامی والوں کے ساتھ قافلے میں جانا چاہے تو 4 ماہ سے کم عرصہ بیوی کی اجازت کے بغیر بھی دور رہ سکتا ہے البتہ چار ماہ سے زیادہ جانا چاہے تو بیوی کی اجازت ضروری ہے لیکن جب بھی جائے بیوی بچوں کا مناسب انتظام کر کے جائے۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے : ” زیادہ سے زیادہ چار مہینہ بیوی کو چھوڑ کر اس سے زیادہ شوہر کو دوسرے شہر میں نہیں رہنا چاہئے امام العادلین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے اتنی ہی مدت کا فیصلہ فرمایا ہے۔ “
(فتاوی فیض الرسول ،جلد2 ،صفحہ 588)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
28 ذوالحجہ 1444 ھ/ 17 جولائی 2023ء