استاد کا شاگرد کو مارنا
فتویٰ708:
کیا استاد شاگرد کو مار سکتا ہے؟
سائل :عبدالرحمن
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
استاد کا کبھی کبھار اپنے شاگرد کو اس کی غلطی پر نصیحت و تربیت کے لئے بقدر ضرورت ہلکی مار مار نا جو نازک اعضاء مثلا چہرے اور کمر پر نہ ہو، ضرب شدید نہ ہو، ایک ساتھ تین ضربیں نہ ہو تو جائز ہے۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” ضرورت پیش آنے پر بقدر حاجت تنبیہ ، اصلاح اور نصیحت کے لئے بلا تفریق اجرت و عدم اجرت استاد کا بدنی سزا دینا اور سرزنش سے کام لینا جائز ہے مگر یہ سزا لکڑی ڈنڈے وغیرہ سے نہیں بلکہ ہاتھ سے ہونی چاہئے اور ایک وقت میں تین مرتبہ سے زائد پٹائی نہ ہونے پائے۔ “
( فتاوی رضویہ ، جلد ،23، صفحہ 653)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله عليه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
22 ذوالحجہ 1444 ھ/ 11 جولائی 2023ء