محمد میکائیل نام

محمد میکائیل نام

فتویٰ707:

محمد میکائیل نام رکھنا کیسا؟

سائل : عبد الله قادری

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

فرشتوں کے نام پر نام رکھنا ممنوع ہے لہذا محمد میکائیل نام نہ رکھا جائے۔ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”خیال رہے کہ ملائکہ کے نام پر نام رکھنا ممنوع ہے، لہذا کسی چیز کا جبریل یا میکائیل نام نہ رکھو جیسا کہ حدیث میں ہے ، چنانچہ بخاری نے اپنی تاریخ میں ایک حدیث نقل کی کہ نبیوں کے ناموں پر نام رکھو، فرشتوں کے نام پر نام نہ رکھو۔ “

(مرآة المناجيح، ج6، ص407)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

18 ذوالحجہ 1444 ھ /07 جولائی 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں