اپنی خاطر جو بنایا آپ ہیں
فتویٰ700:
اس شعر کا حکم بتادیں ” آپ کی خاطر بنائے دو جہاں اپنی خاطر جو بنایا آپ ہیں “؟
سائل : ارسلان قادری
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
یہ شعر تاج الشریعہ مفتی اختر رضان خان صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا ہے اور اس شعر میں کوئی حرج نہیں بلکہ یہ شعر احادیث کی ترجمانی کرتا ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ” لولا محمد ما خلقت آدم ولولا محمد ما خلقت الجنة ولا النار “ ترجمہ : اگر محمد نہ ہوتے تو میں آدم کو پیدانہ کرتا اور اگر محمد نہ ہوتے تو میں جنت و دوزخ کو بھی پیدا نہ کرتا۔
(المستدرک، جلد 2، صفحہ 671)
اعلی حضرت لکھتے ہیں:
”خدا کی رضا چاہتے ہیں تو عالم
خدا چاہتا ہے رضائے محمد “
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
24 ذو القعد ہ1444ھ/ 14 جون 2023ء