انسٹا گرام کاریل بونس

انسٹا گرام کاریل بونس

فتویٰ693:

انسٹا گرام پر مختلف موضوعات پر creator reels بناتے ہیں اور ویوز پر ڈالرز بطور بونس ملتے ہیں ، reels پر کوئی ایڈ نہیں چلتی انسٹا صرف اپنی تشہیر کے لئے ایسا کرتا ہے ایسا بونس لینا جائز ہے ؟

سائل : ابراہیم

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر سوال میں دی گئی معلومات درست ہیں کہ یہ بونس صرف ویوز پر ملتا ہے تو اس میں فی نفسہ قباحت نہیں کیونکہ یہ تحفہ ہے لیکن اس میں چند قیودات ہیں ۔ reel ڈالنے والا جائز مواد پر مشتمل ویڈیو ڈالے، اس میں میوزک، بے پردگی اور کسی قسم کا دھوکہ نہ ہو ، کسی کی ذاتی ویڈیو چوری کر کے نہ ڈالی جائے اگرچہ اس میں کچھ کمی زیادتی کر بھی دی ہو،فضولیات پر مشتمل نہ ہو۔ اگر ان خرافات سے پاک ویڈیو ہے جس میں کوئی دینی یادنیاوی فائدے ہے تو اس پر ملنے والا انعام لینا جائز ہے۔ لغتہ الفقہاء میں ہے : ” اعطاء شئی بغير عوض صلة و تقربا و اکراما “ ترجمہ : کسی کو بغیر عوض کے بطور انعام و تعظیم کچھ دینا ھدیہ ہے۔

( لغة الفقہاء، صفحہ 368)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08 ذو القعد ہ1444ھ/29 مئی 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں