عورت کے بازو اور کلائی کھل جائے تو نماز
فتویٰ682:
عورت کے بازو سے ہاتھ کے جوڑ تک کتنا حصہ کھل جائے تو نماز نہیں ہوتی ؟
سائل : بنت سفیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
عورت کو نماز میں جن اعضہ کا ستر فرض ہے اس میں دونوں بازو کہنیوں تک دو الگ الگ عضو ہیں اور دونوں کہنیوں کے بعد سے گٹوں کے نیچے تک کے حصے دو الگ عضو۔ لہذا ان اعضا میں سے کوئی بھی چوتھائی سے کم کھلا رہا یا چوتھائی کی مقدار کھل گیا اور فورا چھپا لیا تو نماز نہیں ٹوٹے گی اور اگر چوتھائی کی مقدار تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار کھلا رہا یا جان کر کھولا تو تو نماز فاسد ہو جائے گی۔ مفتی امجد علی عظمی رحمتہ اللہ علیہ عورت کے اعضاء ستر بیان کرتے ہوئے عضو نمبر 8 تا 11 میں لکھتے ہیں: ” (۸،۹) دونوں بازو ان میں کہنیاں بھی داخل ہیں۔ (۱۱، ۱۰) دونوں کلائیاں یعنی کہنی کے بعد سے گٹوں کے نیچے تک۔ “
کچھ صفحات پہلے لکھتے ہیں: ” جن اعضا کا ستر فرض ہے، ان میں کوئی عضو چو تھائی سے کم کھل گیا، نماز ہو گئی اور اگر چوتھائی عضو کھل گیا اور فور اچھپا لیا، جب بھی ہو گئی اور اگر بقدر ایک رکن یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے کھلار ہایا بالقصد کھولا، اگرچہ فوراً چھپالیا، نماز جاتی رہی۔ “
(بہار شریعت جلد 1 ، حصہ 3، صفحہ 481،482،483)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
16 ذو القعدة الحرام 1445ھ/25 مئی 2024ء