عورت کا مرد سے بات کرنا
فتویٰ678:
کاروبار کے سلسلے میں اگر عورت کو مرد سے فون پر بات کرنی پڑے تو کیسا؟ اسی طرح فیسبک پر لائیو آکر سامان فروخت کرنے کی اجازت ہے ؟
سائل : ام ماریه
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
عورت کو فیس بک پر لائیو آنے کی اجازت نہیں، ہاں اگر صرف سامان دکھائے اور اپنی آواز و شکل نہ دکھائے تو اجازت ہے، اسی طرح عورت کو کوشش کرنی چاہیے کہ محرم کے ذریعے مرد سے رابطہ کرے لیکن اگر کوئی مرد نہ ہو یا اس کام سے متعلق وہ بات نہ کر سکتا ہو تو ضرورۃ مرد سے آڈیو کال پر بات کر سکتی ہے لیکن انداز ایسا نرم نہ رکھے کہ مرد کا دل مائل ہو لیکن اس سے بچنا ہی بہتر ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے : ” فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ “ ترجمہ: تو بات میں ایسی نرمی نہ کرو کہ دل کا رو گی کچھ لالچ کرے ۔
(الاحزاب : 32)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
09 شوال المکرم 1445ھ/18 اپریل 2024ء