پہلی بار حیض آیا اور دس دن سے اوپر چلا گیا
فتویٰ668:
میری بیٹی کو پہلی بار حیض آیا اور اب رک نہیں رہا خون دس دن سے اوپر چلا گیا ہے تو نماز روزے کا کیا حکم ہے؟
سائل : ام ایمن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
جب عورت کو پہلی بار حیض آئے اور وہ دس دن سے تجاوز کر جائے تو چونکہ اس کی کوئی عادت پہلے مقرر نہیں تو اب دس دن اس کے حیض شمار ہوں گے کیونکہ حیض کی انتہائی مدت دس دن ہے ، دس دن کے بعد آنے والا خون استحاضہ ہو گا۔ مفتی ساجد صاحب لکھتے ہیں : ” اگر یہ عورت کا پہلا حیض ہے تو دس دن تک حیض شمار ہو گا اور دس دن کے بعد والا استحاضہ۔ “
(خواتین کے مخصوص مسائل، صفحہ 57)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
09شعبان المعظم 1445ھ / 20 فروری 2024 ء