عورت کا محرم نہ ہو تو حج کی ادائیگی
فتویٰ666:
عورت کے ساتھ اگر محرم نہ ہو اور عورت پر حج فرض ہو تو اب وہ کیا کرے گی؟
سائل :غلام قادر شامی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
حج کے وجوب ادا کے شرائط میں سے ہے کہ اگر عورت کو مکہ مکرمہ جانے کے لئے سفر شرعی کرنا ہو تو اس کے ساتھ شوہر یا قابل اعتماد بالغ محرم کا ہونا ضروری ہے، اگر اس کے ساتھ محرم نہیں تو اس پر حج کے لئے جانا واجب نہیں بلکہ جائے گی تو گناہ گار ہو گی، نیز محرم کے ساتھ جانے کے لئے اس کا نفقہ عورت کے ذمہ ہے، لہذا دونوں کے نفقے پر قادر ہونا بھی شرط ہے۔ ارشاد الساری میں ہے: ” من شرائط الاداء فی خصوص حق النساء المحرم الامين وهو كل رجل مامون عاقل بالغ مناكحتها حرام عليه بالتابید ۔۔او الزوج للمراة اذا كانت على مسافة السفر من مكة “ یعنی: عورتوں کے حق میں خصوصی وجوب ادا کی شرائط میں سے ہے قابل اعتماد محرم کا ساتھ ہونا اور وہ ہر ایسا مر و جو عاقل بالغ مامون ہو اور اس سے نکاح ہمیشہ کے لئے حرام ہو یا بیوی کا شوہر ساتھ ہو جبکہ مکہ کی طرف جانے کے لئے مسافت شرعی ہو۔
(ارشاد الساری ، صفحہ 80)
بہار شریعت میں ہے: ” عورت بغیر محرم یا شوہر کے حج کو گئی تو گنہگار ہوئی محرم کے ساتھ جائے تو اس کا نفقہ عورت کے ذمہ ہے ، لہذا اب یہ شرط ہے کہ اپنے اور اُس کے دونوں کے نفقہ پر قادر ہو۔“
(بہار شریعت ، جلد 1، حصہ 6، صفحہ 1045)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
03 شعبان المعظم 1445ھ / 14 فروری 2024 ء