نماز پڑھنے سے پہلے حیض آگیا
فتویٰ651:
ایک اسلامی بہن عشا کا وقت شروع ہونے کے وقت پاک تھی اور نماز ادا کرنے سے پہلے اسے حیض شروع ہو گیا تو اب پاک ہونے کے بعد اس نماز کی قضا کرنی ہو گی ؟
سائل : آمنہ ایاز
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد عورت کو حیض آگیا اور اس نے اس وقت کی نماز نہ پڑھی ہو تو اس وقت کی نماز اس سے ساقط ہو جائے گی ، نہ اس نماز کی قضاکرنی ہوگی اور نہ عورت گناہ گار ہو گی۔ بہار شریعت میں ہے : ”نماز کا آخر وقت ہو گیا اور ابھی تک نماز نہیں پڑھی کہ حیض آیا ، یا بچہ پیدا ہوا تو اس وقت کی نماز معاف ہو گئی اگر چہ اتنا تنگ وقت ہو گیا ہو کہ اس نماز کی گنجائش نہ ہو۔ “
(بہار شریعت جلد ،1، حصہ 2، صفحہ 380)
مفتی ساجد صاحب لکھتے ہیں: ”عورت نے نماز ادا نہیں کی اور نماز کا وقت ختم ہونے سے پہلے پہلے اگر حیض شروع ہو جائے تو وہ نماز ساقط (معاف) ہو جاتی ہے۔ الخ“
(خواتین کے مسائل، صفحہ 113)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
22 جمادی الاول 1445 ھ/ 07 دسمبر 2023 ء