ایام مخصوصہ میں میلاد میں جانا
فتویٰ643:
کیا حالت حیض میں میلاد میں عورت جاسکتی ہے ؟
سائل : غلام زہرا
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ایام مخصوصہ میں عورت کو عین مسجد میں جانا نا جائز ہے، اس کے علاوہ کسی اور مقام پر جانے اور محفل میلاد میں شرکت کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ ذکر واذکار کرنا تو اس کے لئے مستحب ہے ، البتہ بہتر یہ ہے کہ باوضو شرکت کرے۔ بہار شریعت میں ہے : ” قرآنِ مجید کے علاوہ اور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وضو یا کلی کر کے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حرج نہیں اور ان کے چھونے میں بھی حرج نہیں۔۔۔ ایسی عورت کو مسجد میں جانا حرام ہے۔۔۔ عید گاہ کے اندر جانے میں حَرَج نہیں۔ “
(بہار شریعت ، جلد 1، حصہ 2، صفحہ 379،380)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
16 ربیع الاول 1445ھ/ 03 اکتوبر 2023ء