مریضہ کا با پر دہ گلی میں ٹہلنا

مریضہ کا با پر دہ گلی میں ٹہلنا

فتویٰ642:

عورت اگر شوگر کی مریضہ ہو اور اس کو سیر کرناضروری ہو تو کیا وہ رات کو جب لوگ نہ ہوں گلی میں چہل قدمی کر سکتی ہے؟

سائل : عمیر سلیم

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اولا تو کوشش کرے کہ گھر میں یا گھر کی چھت پر چہل قدمی کرے جبکہ بے پردگی نہ ہو، بہر حال اگر عورت با پردہ ہو کر ایسے مقام پر جہاں مردوں کی آمد ورفت نہ ہو چہل قدمی کرے تو شرعا حرج نہیں۔ امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ لکھتے ہیں: ” شرعی اجازت کی صورت میں گھر سے نکلتے وقت اسلامی بہن غیر جاذب نظر کپڑے کا ڈھیلا ڈھالا مدنی برقع اوڑھے، ہاتھوں میں دستانے اور پاؤں میں جرا بیں پہنے۔ مگر دستانوں اور جرابوں کا کپڑا اتنا باریک نہ ہو کہ کھال کی رنگت جھلکے۔ جہاں کہیں غیر مردوں کی نظر پڑنے کا امکان ہو وہاں چہرے سے نقاب نہ اٹھائے مثلا اپنے یا کسی کے گھر کی سیڑھی اور گلی محلہ وغیرہ ۔ نیچے کی طرف سے بھی اس طرح برقع نہ اٹھائے کہ بدن کے رنگ برنگے کپڑوں پر غیر مردوں کی نظر پڑے۔ واضح رہے کہ عورت کے سرسے لیکر پاؤں کے گٹوں کے نیچے تک جسم کا کوئی حصہ بھی مثلا سر کے بال یا باز و یا کلائی یا گلا یا پیٹ یا پنڈلی وغیرہ اجنبی مرد (یعنی جس سے شادی ہمیشہ کیلئے حرام نہ ہو ) پر بلا اجازت شرعی ظاہر نہ ہو بلکہ اگر لباس ایسا مہین یعنی پتلا ہے جس سے بدن کی رنگت جھلکے یا ایسا چست ہے کہ کسی عضو کی ہیئت (یعنی شکل و صورت یا اُبھار وغیرہ) ظاہر ہو یا دو پٹہ اتنا باریک ہے کہ بالوں کی سیاہی چمکے یہ بھی بے پردگی ہے ۔ “

( پردے کے بارے میں سوال جواب 13)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

16 ربیع الاول 1445 ھ/ 03 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں