اگر رپورٹ میں بچہ نارمل نہ آئے تو
فتویٰ633:
اگر دوران حمل یہ معلوم ہو جائے کہ بچہ نارمل نہیں بلکہ بازو یا ٹانگ نہیں ہے تو کیا حمل ضائع کروایا جاسکتا ہے؟
سائل : یاسرمنظور
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
طب ظنی ہے یقینی نہیں اور طبی رپورٹ کی بنیاد پر حمل ضائع کر وانا وہ بھی اعضا بننے کے بعد تو حرام اورقتل کی طرح ہے۔ امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ ا علیہ لکھتے ہیں: ” جان پڑ جانے کے بعد اسقاط حمل حرام ہے ، اور ایسا کرنے والا گویا قاتل ہے اور جان پڑنے سے پہلے اگر کوئی ضرورت ہے تو حرج نہیں۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 24، صفحہ 207)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
28 محرم الحرام 1445ھ/ 16 اگست 2023 ء