والد کے چچا اور والدہ کے ماموں سے پردہ

والد کے چچا اور والدہ کے ماموں سے پردہ

فتویٰ630:

عورت کا اپنے والد کے چچا اور والدہ کے ماموں سے پردہ ہے نیز بیوی کی بھانجی بھتیجی سے پر دہ ہو گا یا نہیں ؟

سائل : نعمان لوائی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

عورت کا اپنے والد کے چچا اور والدہ کے ماموں سے پردہ نہیں اس لئے کہ یہ اس کے محارم ہی ہیں البتہ بیوی کی بھانجی اور بھیجی سے پر دہ ہو گا۔ بہار شریعت میں ہے : ” بھتیجی ، بھانجی سے بھائی ، بہن کی اولادیں مراد ہیں، ان کی پوتیاں، نواسیاں بھی اسی میں شمار ہیں۔“

(بہار شریعت ، جلد 2، حصہ ،7، صفحه 22)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

18 ذوالحجہ 1444 ھ /07 جولائی 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں