تول کر جانور خریدنا
فتویٰ605:
تول کر جانور خرید نا کیسا؟
سائل : ریاض احمد
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
تول کر جانور خرید نا بیچنا جائز ہے کیونکہ شرعا اس کی کوئی ممانعت وارد نہیں اور تول کر خرید و فروخت کرنا رائج بھی ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ” گیہوں، جو، کھجور اور نمک جن کا کیلی ہو نا منصوص ہے اگر ان کے متعلق لوگوں کی عادت یوں ہی جاری ہو کہ ان کو وزن سے خرید و فروخت کرتے ہوں جیسا کہ یہاں ہندوستان میں وزن ہی سے یہ سب چیزیں ملتی ہیں اور بیع سلم میں وزن سے ان کا تعین کیا مثلاً اتنے روپے کے اتنے من گیہوں یہ سلم جائز ہےاس میں حرج نہیں۔ “
(بہار شریعت ، جلد 2، صفحہ 164)
والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
06 ذوالحجہ 1444ھ/ 25 جون 2023 ء