جانور کی کھال امام کو دینا

جانور کی کھال امام کو دینا

فتویٰ592:

کیا قربانی کے جانور کی کھال امام کو دے سکتے ہیں؟

سائل : یعقوب احمد

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

قربانی کی کھال امام کو دینا جائز ہے مگر یہ دینا بطور اجرت کے نہ ہو ہاں اگر مسجد کے مہتمم کو مسجد کے کاموں کے لئے دے دی اور اس نے امام کو اجرت میں دی تو جائز ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” قربانی کی کھال امام مسجد کو دینا جائز ہے اگر وہ فقیر ہو، اور بطور صدقہ دیں، یا غنی ہو اور بطور ہدیہ دیں، لیکن اگر اس کی اُجرت اور تنخواہ میں دیں تو اس کی دو صورتیں ہیں اگر وہ اپنا نوکر ہے تو اس کی تنخواہ میں دینا جائز نہیں۔ اور اگر وہ مسجد کا نوکر ہے اور کھال مہتمم مسجد کو مسجد کے لئے دے دی اس نے مسجد کی طرف امام کی تنخواہ میں دے دی تو اس میں کچھ حرج نہیں۔ “

(فتاوی رضویہ، جلد 20، صفحہ 480)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

26 ذو القعد ہ1444ھ/16 جون 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں