جانور کی پیدائشی گلٹی ہو

جانور کی پیدائشی گلٹی ہو

فتویٰ588:

جانور میں پیدائشی گلٹی ہو تو قربانی کا کیا حکم ہے ؟

سائل : رمضان عطاری

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر اس گلٹی نے کسی عضو کی منفعت کو مکمل طور پر نقصان نہیں پہنچایا تو اس کی قربانی کرنا جائز ہے۔ عالمگیری میں ہے: ”کل عیب یزیل المنفعة على الكمال او الجمال على الكمال يمنع الاضحية وما لا يكون بهذه الصفة لا يمنع “ ترجمہ : ہر وہ عیب جو منفعت یا خوبصورتی کو مکمل طور پر زائل کر دے اس کی قربانی نہیں ہو سکتی اور جس جانور

میں ایسا عیب نہ ہو تو قربانی ہو جائے گی۔

(عالمگیری، جلد 5، صفحہ 299)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

26 ذو القعد ہ1444ھ/16 جون 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں