قربانی کے جانور نے بچہ دے دیا
فتویٰ584:
ہم جانور خرید کر لائے اس نے بچہ دے دیا اب اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟
سائل : رضا غزالی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
جس جانور کے پیسٹ سے بچہ نکلا اگر اس میں قربانی سے مانع کوئی عیب نہیں تو اس کی قربانی ہو جائے گی اور جو بچہ نکلا ہے اس کو بھی ذبح کرنا ہو گا۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے : ” جس بکری کے پیٹ میں بچہ نکلے خواہ زندہ ہو یا مردہ اگر وہ شرعی طریقہ پر ذبح کی گئی ہے تو اس کاگوشت کھانا جائز ہے اور جو بچہ اس کے پیٹ میں زندہ نکلے اگر چاہیں تو اس کو بھی ذبح کر دیں اور چاہیں تو باقی رکھیں۔ لیکن قربانی کے جانور میں زندہ بچہ نکلے تو اس کا ذبح کرنا ضروری ہے۔ “
(فتاوی فیض الرسول، جلد 2، صفحہ 370)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
24 ذو القعد ہ1444ھ/14 جون 2023ء