فتویٰ874:

الیکٹرک ویپ یا الیکٹرک پاڈ کی خرید و فروخت کا کام کرنا کیسا؟

سائل : حما در ضا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

الیکٹرک ویپ یہ الیکٹرانک سگریٹ ہے اور سگریٹ سے متعلق شرعی حکم یہ ہے کہ اگر اس میں نشہ آور مواد نہ ہو تو اس کی خرید و فروخت جائز ہے البتہ کسی جگہ قانونی پابندی ہو تو اس سے بچنا ضروری ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ”پان کھانا جائز ہے اور اتنا چونا بھی کہ ضرر نہ کرے اور اتنا تمبا کو بھی کہ حواس پر اثر نہ آئے۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 24، صفحه 558)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

01 شعبان المعظم 1445ھ / 12 فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں