گھر میں اونٹ کی ہڈیاں رکھنا

گھر میں اونٹ کی ہڈیاں رکھنا

فتویٰ784:

گھر میں اونٹ کی ہڈیاں رکھنا کیسا؟

سائل : نور عالم

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

عوام میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ اونٹ کی ہڈیاں رکھنے سے جادو اثر نہیں کرتا مگر شرعا اس کی کوئی اصل نہیں بلکہ احادیث میں جادو سے حفاظت کے وظائف موجود ہیں، لہذا اونٹ کی ہڈیاں اس مقصد کے لئے گھر میں رکھنے سے بہتر ہے کہ احادیث میں بیان کردہ اور اد پر عمل کیا جائے لیکن اگر کسی نے اونٹ کی ہڈیاں رکھیں تو وہ گناہ گار نہیں ہو گا کہ یہ ایک ٹوٹکا ( طریقہ علاج) ہے اور جو ٹوٹکا شریعت سے نہ ٹکراتا ہو وہ جائز ہوتا ہے۔ امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ فرماتے ہیں: ”رکھ سکتے ہیں اس میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے یہ جادو وغیرہ سے حفاظت کا ایک ٹوٹکا ہے اور جس ٹوٹکے سے اللہ پاک و رسول ﷺ نے منع نہ فرمایا ہو اور وہ شریعت سے بھی نہ ٹکراتا ہو اس پر عمل کرنا جائز ہے۔“

(مدنی مذاکره ، 9 رمضان المبارک، 1436)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

06 ربيع الاخر 1445 ھ/ 22 اکتوبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں