گناہ کے لئے جانے والے شخص کو سواری پر بٹھانا
فتویٰ735:
اگر کوئی شخص گناہ کے لئے جارہا ہو کسی نے اسے موٹر سائیکل پر بٹھا لیا تو اب سواری پر بٹھانےوالے کو ثواب ملے گا یا گناہ؟
سائل : سلطان وسیم
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر تو سواری پر بٹھانے والے کو پتا تھا کہ یہ گناہ کرنے جا رہا ہے اور اس کی نیت اس کو گناہ میں مدد دینے کی تھی تو اس کو سواری پر بٹھانا گناہ پر تعاون کرنا ہو الہذاوہ گناہ گار ہو گا اور اگر اسے پتا نہیں تھا تو اگر اس کی ثواب کی نیت تھی تو ا اسے ثواب ملے گا کیونکہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور نیت کچھ نہیں تھی تو محض ایک مباح عمل تھا یعنی نہ ثواب نہ گناہ۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ” وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ “ ترجمہ : اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو۔
(المائدہ:2)
حدیث پاک میں ہے: ” انما الاعمال بالنیات “ ترجمہ : اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔
(بخاری، حدیث 1)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
25 محرم الحرام 1445 ھ/ 13 اگست 2023 ء