کھانے کے بعد دوست کا پیسے دینا
فتویٰ873:
ہم دو دوستوں نے کھانا کھایا اور کھانے کے بعد فیصلہ کیا کہ ویٹر کو دونوں اپناڈیبٹ کارڈ دیتے ہیں وہ جو سلیکٹ کرلے اسی سے پے مینٹ لی جائے گی تو کیا یہ جو اہے ؟
سائل : ایوب سلیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سوال میں معلوم کی گئی صورت جوئے کی نہیں بلکہ دوسرے کو اپنا مال ہبہ کرنا ہے، جیسے کئی مرتبہ پیسے دیتے وقت دوست احباب پے مینٹ کے لئے پیسے نکالتے ہیں مگر دکاندار ایک سے ہی لے لیتا ہے تو شرعا اس میں کوئی قباحت نہیں۔ بہار شریعت میں ہے : ” کسی سے یہ کہا کہ جو کچھ میرے مال میں سے کھالو۔ تمھارےلیے حلال ہے اُس کو کھانا حلال ہے۔“
(ماخوذا: بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 14، صفحہ 101،100)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
25 رجب المرجب 1445ھ/ 06 فروری 2024ء
Electric pod vape