کلمہ پڑھ کر اللہ کے پاس امانت رکھنا

کلمہ پڑھ کر اللہ کے پاس امانت رکھنا

فتویٰ991:

اگر ہم کلمہ پڑھ کر اللہ پاک کے پاس امانت رکھ دیں تا کہ مرتے وقت وہ ہمیں واپس کر دے اور ہماری زبان پر کلمہ جاری ہو جائے تو ایسا کرنا کیسا؟

سائل : عادل

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

آج کل سوشل میڈ یا وغیرہ پر اس طرح کی غلط فہمی پھیلائی جاتی ہے کہ کلمہ پڑھ کر اللہ کے پاس امانت پر رکھ دو تاکہ موت کے وقت زبان پر جاری ہو جائے، تو یاد رکھیں کہ اس کی شرعی کوئی حیثیت نہیں۔ بندہ جو نیکی کرتا ہے وہ اس کے نامہ اعمال میں لکھ دی جاتی ہے ، اگر موت کے وقت اس کا ایمان سلامت رہا تو اس کو آخرت میں کام آئے گی اور مرتے وقت ایمان سلامت رہے اس کے لئے زندگی نیکیوں میں گزارنی ہوگی۔ حدیث پاک میں ہے: ” فمن هم بحسنة فلم يعملها كتبها الله عنده حسنة كاملة وان هم بها فعملها كتبها الله عنده عشر حسنات إلى سبعمائة ضعف الى اضعاف كثيرة “ ترجمہ : جس نے نیکی کا پکا ارادہ کیا پھر اس پر عمل نہ کیا تو اللہ پاک اپنی بارگاہ میں ایک کامل نیکی لکھ دیتا ہے اور جس نے ارادہ کیا پھر اس نیکی کو کر لیا تو اللہ پاک اپنی بارگاہ میں دس سے سات سو تک نیکیاں بلکہ اس سے بھی کئی زیادہ لکھ دیتا ہے۔

(بخاری، حدیث 6491)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

14 شوال المکرم 1445ھ/ 23 اپریل 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں