ڈیزائن والے برقعے پہننا
فتویٰ632:
آج کل خواتین ڈیزائن والے برقعے پہنتی ہیں ان کا کیا حکم ہے؟
سائل : ثناء اللہ
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
برقعے کا اصل مقصد پردے کا اہتمام ہے لہذا عورت کو ایسے شوخ، ڈیزائن والے ، ٹائٹ برقعے پہننا منع ہے جس سے پردے کا مقصد فوت ہو جائے اور فتنے کے مزید دروازے کھل جائیں۔ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ لکھتے ہیں : ” عورت کو لازم ہے کہ لباس فاخرہ اور عمدہ برقع اوڑھ کر باہر نہ جائے کہ بھڑک دار برقع پر دہ نہیں بلکہ زینت ہے۔“
(مراة المناجيح، جلد 5 ، ص 15)
امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ لکھتے ہیں: ” یاد رکھئے ! عورت کا برقع جتنا پر کشش اور ڈیزائن دار ہو گا اتنا ہی فتنے کا امکان بھی بڑھتا چلا جائے گا۔“
(پردے کے بارے میں سوال جواب، صفحہ 273)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
27 محرم الحرام 1445 ھ/15اگست 2023 ء