پندرہ دن سے پہلے دوبارہ حیض
فتویٰ634:
ایک عورت کو جڑواں بچے ہوئے نفاس ختم ہونے کے بعد اسے دس ماہ کے بعد خون آیا اور اب عادت کے دن گزرنے کے بعد کبھی 7 دن کبھی 10 دن بعد خون آتا ہے تو کیا یہ بھی ماہواری ہے اور اس میں ہمبستری کرنا جائز ہے ؟
سائل : سید آہل
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر خون پاکی کے کم از کم پندرہ دن گزرنے کے بعد آتا ہے اور کم از کم تین دن رہتا ہے تو یہ حیض ہے لیکن پاکی کے 15 دن گزرنے سے پہلے خون شروع ہو جائے تو یہ حیض نہیں بلکہ استحاضہ ہے کیونکہ حیض کے لئے طہارت کے پندرہ (15) دن گزرنا ضروری ہیں، لہذا عادت کے دن گزرنے کے بعد 15 دن سے پہلے آنے والے خون کے دوران نمازیں بھی ادا کرنی ہوں گی اور اس میں ہمبستری بھی جائز ہے۔ در مختار میں ہے: ”واقل الطهربين الحيضين او النفاس و الحيض خمسة عشر يوما ولياليها اجماعاً “ ترجمہ : دو حیضوں یا نفاس اور حیض کے درمیان کم از کم پندرہ دن رات طہارت کے گزر ناضروری ہیں۔
(در مختار، صفحه 43)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
01 صفر المظفر 1445 ھ/ 19 اگست 2023 ء