پاکی کے دنوں میں قرآن کو کپڑے سے بے وضو چھونا

پاکی کے دنوں میں قرآن کو کپڑے سے بے وضو چھونا

فتویٰ629:

میں نے سنا ہے کہ پاکی کے دنوں میں عورت بے وضو بھی ایسے دوپٹے سے قرآن چھو سکتی ہے جواس کے تابع ہو ناپاکی کے دنوں میں نہیں چھو سکتی ؟

سائل : بنت زکریا

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

جس کے اوپر غسل فرض ہو یا وہ بے وضو ہو اس کو قرآن پاک چھونا حرام ہے۔ ایسا کپڑا جو اپنے یا قرآن کے تابع ہو اس سے بھی نہیں چھو سکتے۔ عورت کا اوڑھا ہوا دوپٹہ عورت کے تابع ہوتا ہے لہذا پاکی کے ایام میں بھی اگر وہ بے وضو ہے تو اس دوپٹے سے قرآن پاک کو نہیں چھو سکتی۔ بہار شریعت میں ہے: ” ( قرآن کو ) رومال وغیرہ کسی ایسے کپڑے سے پکڑنا جو نہ اپنا تابع ہو نہ قرآن مجید کا تو جائز ہے، کرتے کی آستین، دوپٹے کی آنچل سے یہاں تک کہ چادر کا ایک کونا اس کے مونڈھے پر ہے دوسرے کونے سے چھونا حرام ہے کہ یہ سب اس کے تابع ہیں جیسے چولی قرآن مجید کے تابع تھی۔ “

(بہار شریعت، جلد 1، حصہ ،2، صفحہ 326)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

02 محرم الحرام 1445 ھ /21 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں